دنیا کا وہ واحد ہوٹل جسے ہر سال نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے کیونکہ۔۔۔

دنیا کا وہ واحد ہوٹل جسے ہر سال نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے کیونکہ۔۔۔
دنیا کا وہ واحد ہوٹل جسے ہر سال نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا کے مہنگے اور پرآسائش ہوٹلوں کے بارے میں تو بہت سن رکھا ہوگالیکن کیا آپ جانتے ہیںکہ دنیا میںایک ایسا ہوٹل بھی ہے جو ہر سال دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے۔

سویڈن کے قصبے Jukkasjärviکے قریب دریائے ٹورنی پر بنایا جانے والے اس ہوٹل کی تعمیر ہر سال نومبرمیں اس وقت شروع ہوتی ہے جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے آجاتا ہے۔اسے بنانے کے لئے تمام میٹیریل برف پر مشتمل ہوتا ہے اور جیسے ہی اسے عوام الناس کے لئے کھولا جاتا ہے اس میں کمرے بک ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔سی این این کا کہناہے کہ اس ہوٹل کی بکنگ 227ڈالر(23ہزار روپے)سے شروع ہوجاتی ہے اور یہ عام لوگوں میں اس قدرمقبول ہوتا ہے کہ لوگ یہاں آکر اپنی شادیاں بھی سرانجام دیتے ہیں۔
پہلی بار یہ ہوٹل 1990ءمیں بنایا گیا اور تب سے اب تک ہر سال اس ہوٹل کو ہر سال ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے ۔یہ مقام سیاحت کے لئے کافی مشہور ہے اور موسم گرما میں کافی لوگ یہاں آکر لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن سردیوں میں لوگوں کی آمد کم ہوجاتی تھی لہذا یہ منفرد ہوٹل بنا کر انہیں سردیوں میںبھی سیاحت کے لئے کوئی منفرد چیز پیش کی گئی ہے۔ہوٹل سے قبل یہاں ایک IGLOOہاﺅس تھا جس میں آرٹ نمائش ہوتی تھی لیکن کچھ لوگوں نے وہاں سونے کی اجازت مانگی تو کسی کے دل میں ہوٹل کی تعمیر کا خیال آیا۔
تعمیر کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہیں تاکہ تعمیر میںکوئی دشواری پیش نہ آئے۔سب سے پہلے چھت اور دیواریں بنائی جاتی ہیں اور پھر برف کاٹ کر دروازے بنائے جاتے ہیں۔عمومی طور پر ہوٹل میں 60سے65کمرے ہوتے ہیں جہاں مہمانوںکو اعلیٰ درجے کی قیام گاہ کی سہولت میسر ہوتی ہے۔بستر بناتے ہوئے انہیں برف،ایک لکڑی کا فریم اور بارہ سینگھے کی کھال کا استعمال کیا جاتا ہے۔سیاح چاہیں تو سونے سے قبل ہوٹل انتظامیہ سے سونے کے لئے بیگ اور شیٹس لے سکتے ہیں۔غسل خانوںکوگرم رکھنے کے لئے ایک متصل عمارت کا استعمال کیاجاتا ہے۔
آئس ہوٹل میں آئس بار بھی بنائی گئی ہے جہاں بیٹھنے کے لئے برف کے صوفے اور لوگوں کو مشروب بھی برف کے گلاسوں میںدیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ چرچ بھی موجود ہے جہاں ہر سال لوگ شادی کے لئے آتے ہیں ۔شادی کے لئے لباس بھی ہوٹل سے بآسانی دستیاب ہے۔
اس ہوٹل کواپریل میں اس وقت بند کردیاجاتا ہے جب درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوتا ہے اور یہ ہوٹل دریا میں پگھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ساتھ ہی اگلے سال کے ہوٹل کی تعمیر کے لئے تیاریاں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -