کیا آپ کو معلوم ہے آپ کی پلکوں میں کیڑوں نے گھر بنارکھا ہے؟ نجات کا آسان طریقہ جانئے

لندن(نیوزڈیسک)آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہماری پلکوں میں ایک کیڑا گھر بنا کر رہتا ہے۔Journal of Medical Entomologyکا کہنا ہے کہ کم از کم آدھے بالغ افراد کی پلکوں میں یہ کیڑاپایا جاتا ہے۔یہ کیڑا sebaceousگلینڈ میں رہتا ہے جوکہ ہماری پلکوں میں پایا جاتا ہے۔کئی لوگوں کو اس کیڑے سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا لیکن اگرآپ کی صحت خراب ہوجائے تو ان کیڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کسی مہنگے صابن سے آنکھیں دھو کر اس کیڑے سے نجات حاصل کرلیں گے تو جان لیں کہ آپ غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ یہ کبھی بھی کسی صابن یا انٹی بیکٹیریل سوپ سے ختم نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لئے آپ کو لیونڈر(نیاز بو)کا تیل استعمال کرنا ہوگا۔
طریقہ استعمال
اگر آپ مسکارا استعمال کرتی ہیں تو مسکارا کی بوتل میں چند قطرے لیونڈر کے تیل کے ملا لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ لیونڈر کا تیل استعمال کرپائیں گے بلکہ وہ آنکھوں میں بھی نہیں جائے گا۔اگر آپ مسکارا استعمال نہیں کرتے تو مسکارا کی خالی بوتل لے کر اسے جوجوباآئل سے بھر لیں اور اس میں دو سے تین قطرے مسکارا آئل شامل کرکے آنکھوں کی پلکوں پر لگائیں اور اس کیڑے سے نجات حاصل کرلیں۔