آپ آج تک غلط طریقے سے منہ دھوتے آئے ہیں، صحتمند اور دانوں سے پاک جلد کیلئے درست طریقہ جانئے

آپ آج تک غلط طریقے سے منہ دھوتے آئے ہیں، صحتمند اور دانوں سے پاک جلد کیلئے ...
آپ آج تک غلط طریقے سے منہ دھوتے آئے ہیں، صحتمند اور دانوں سے پاک جلد کیلئے درست طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نیوزڈیسک)اگر آپ کو بتایا جائے کہ آج تک آپ غلط طریقے سے منہ دھوتے آئے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی جلد پر کیل مہاسے اور دانے ہیں تو آپ کبھی بھی اس بات پر یقین نہیں کریں گے۔ماہر بیوٹیشنسٹس کا کہنا ہے کہ اگر منہ کو صحیح طریقے سے دھویا جائے تو مٹی اور گرد رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد مرجھانے کے ساتھ اس پردانے نمودار ہوجاتے ہیں۔

کرنے کے کام
*آپ کوچاہیے کہ اپنے چہرے کوہمیشہ نم رکھیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ خشک چہرے پر کلینسر لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔چہرہ نم ہونے کی وجہ سے کلینسر کو زیادہ بہتر طریقے سے کام کر نے کاموقع ملے گا۔
*کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کوئی بھی کلینسر سے منہ دھو لیا یا انہیں جو کسی نے بتایا انہوں نے استعمال کرنا شروع کردیا۔اگر آپ بھی کسی ایسی عادت میں مبتلا ہیں تو فوراً اسے عادت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔کسی ماہر جلد سے مشورہ کرکے اپنی جلد کے لئے موضوع کلینسر کا انتخاب کریں۔
*صرف رات ہی کو چہرے کو اچھی طرح صاف کرکے مت سوئیں بلکہ اپنے دن کا آغاز صبح کے وقت اپنے چہرے کو کلینسر سے دھو کر کریں تاکہ سارا دن آپ تازہ دم رہیں۔
*کبھی بھی اپنے چہرے پر میک اپ مت لگا رہنے دیں بلکہ سونے سے قبل ہمیشہ اس بات کو اپنی عادت ثانیہ بنا لیں کہ آپ کو میک اپ اتار کر سونا ہے۔
مستقبل میں کرنے کے کام
اب آپ کو اچھی طرح علم ہوگیا ہوگا کہ آپ کیا غلطی کررہے تھے لہذا اب آپ اسے درست کرسکتے ہیں۔اب مندرجہ ذیل باتوںپر عمل کرکے دیکھیں۔
پہلے میک اپاتاریں اورخشک جلد پر کلینسر
آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی میک اپ کو جلد پر لگا نہ رہنے دیں اور خصوصی طور پررات کو سوتے ہوئے تو ہر صورت میک اپ اتار کر سوئیں۔اسی طرح جلد کو کبھی بھی خشک مت رکھیںاور اپنے ہاتھ یا روئی کے ساتھ چہرے ہر کلینسر لگائیں۔
سکرب کا استعمال
اپنے چہرے پر گیلے ہاتھوں کے ساتھ سکرب لگائیں اور ایک منٹ بعد نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے چہرے کودھو لیں۔کبھی بھی گرم پانی کا استعمال نہ کریں۔
تولیے کا استعمال
کبھی بھی اپنے چہرے کو تولیے سے رگڑ کر مت صاف کریں بلکہ کسی کاٹن کے کپڑے سے چہرے کو صاف کریں۔
موسچرائزر لگائیں
اگر آپ چہرے پر موسچرائزر لگائیں گے تو وہ باہر کے جراثیم کے خلاف ایک ڈھال کے طور پر کام کرے گا۔موسچرائزر لگانے کے بعد چہرے کامساج اوپر کی جانب کریں کہ اس سے چہرہ خوبصورت اور شاداب ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -