شمالی کوریا نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے نیوی کے اعلیٰ افسرکو گرفتار کرلیا

شمالی کوریا نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے نیوی کے اعلیٰ افسرکو گرفتار کرلیا
شمالی کوریا نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے نیوی کے اعلیٰ افسرکو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (اے این این) شمالی کوریا نے چین کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں نیوی کے اعلیٰ افسر کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوی کے اعلیٰ افسر لیفٹیننٹ کمانڈر نے مبینہ طور پر اہم راز کا تبادلہ چینی جاسوس کے ساتھ کیا ہے جس کے الزام میں انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے چین کے لئے جاسوسی کرنے والے نیوی افسر کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ نیوی افسر نے چینی یونیورسٹی طالب علم سے پیسے لے کر اسے حساس معلومات فراہم کیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جس طالب علم کو نیوی افسر نے اہم راز فراہم کئے وہ ممکنہ طور پر چینی جاسوس ہے جس نے 2009ءسے 2012ءکے درمیان چین میں تعلیم حاصل کی تاہم اس کی تلاش اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس سیکیورٹی کمانڈ کے 2 اہلکاروں کو اسلحہ کے بیوپاریوں کو اہم معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد بالترتیب 6 اور 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ حکومتی شخص کو محض اس لئے راکٹ کے ساتھ باندھ کر اڑا دیا گیا تھا کہ اس نے قومی سوگ والے دن شراب نوشی کی تھی ۔