یہ عرب شہری سر بازارکن شرمناک حرکتوں میں مصروف ہے؟ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے

برمنگھم (نیوز ڈیسک) زندہ انسانوں کے ساتھ جنسی زیادتی گویا کافی نہ تھی کہ اب پلاسٹک سے بنائی گئی ڈمی خواتین کے ساتھ دست درازی بھی شروع ہوگئی ہے۔
ویب سائٹ LiveLeak.com نے گزشتہ روز ایک حیرت انگیز ویڈیو شائع کی جس میں ایک بے شرم مرد سڑک کنارے ایک دکان کے باہر لباس کی نمائش کیلئے رکھی گئی ڈمی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرتانظر آتا ہے۔ اگرچہ یہ ڈمی ایک مصروف سڑک کے کنارے پڑی تھی اور اس کے پاس سے بے شمار گاڑیاں اور پیدل چلنے والے گزررہے تھے لیکن اس کے باوجود ہوس پرست شخص نے بلا جھجک ڈمی کو اپنی ہوس کا سرعام نشانہ بناڈالا۔ یہ شخص ایک لمحے کیلئے ڈمی ماڈل کے پاس رکا اور پھر اس کے اعضاء کو چھونے لگا۔ اس نے ڈمی ماڈل کے بوسے بھی لئے اور اس کے جسم پر ہاتھ پھیرتا رہا۔ جب قریب سے گزرنے والی کچھ گاڑیوں نے ہارن بجا کر اسے شرم دلانے کی کوشش کی تو بالآخر یہ ڈمی خاتون کو چھوڑ کر چل دیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے بے حیا شخص کی سرعام شرمناک حرکات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ اسے تلاش کرکے کڑی سزا دی جائے۔ اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ جو شخص بے زبان ڈمی خاتون کی عزت پامال کرسکتا ہے وہ زندہ انسانوں کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے لہٰذا جلد از جلد اس کا پتا چلانا ضروری ہے۔ ویڈیو مبینہ طور پر کسی عرب ملک میں بنائی گئی ہے۔