پالی کیلے ٹیسٹ: یونس خان نے منفرد اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی بلے باز یونس خان نے 9سال کے عرصے کے دوران کسی بھی ٹیسٹ میچ میں رن آؤٹ نہ ہو کر منفراد اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل میں قومی ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم میں 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا سنگ میل عبور کرنے والے یونس خان بھی شامل ہیں جو اس اننگز میں محض 3 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یونس خان آخری بار 2006ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران رن آئوٹ ہو ئے تھے۔ یہ میچ کراچی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں وہ 20 رنز بنا کر پاؤل کی گیند پررن آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس میچ میں فتح پاکستان کے نام رہی تھی۔ ماہرین کے مطابق کھیلوں میں ریکارڈز تو بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں لیکن یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو شائد ہی ٹوٹ سکے۔