وزارت پانی و بجلی کی عوام کو آئندہ دو روز کیلئے بجلی کے استعمال سے متعلق اہم ہدایات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق صارفین کو آئندہ دو روز میں کم سے کم بجلی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے مطابق آئندہ دوروز میں موسم گرم و مرطوب رہنے کے پیش نظر بجلی کی کھپت میں اضافہ ممکن ہے ،اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صارفین ائیر کنڈیشنر زکا کم سے کم استعمال کریں ۔
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس وقت شہری علاقوں میں 6، دیہاتی علاقو ں میں 8اور صنعتی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔