کشمیر میں بدامنی، اہم ترین بھارتی عہدیدار نے بالآخر سچ کا اعتراف کر لیا، ڈھٹائی سے بھرپور منطق بھی دیدی

کشمیر میں بدامنی، اہم ترین بھارتی عہدیدار نے بالآخر سچ کا اعتراف کر لیا، ...
کشمیر میں بدامنی، اہم ترین بھارتی عہدیدار نے بالآخر سچ کا اعتراف کر لیا، ڈھٹائی سے بھرپور منطق بھی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کی ہمیشہ تردید کرتا رہا ہے لیکن بھارتی رہنماﺅں کے کچھ حالیہ بیانات نے اس کے سیاہ کردار کے پول کھول کر رکھ دئیے ہیں۔ مشرقی پاکستان میں مسلح جھتوں اور تنظیموں کی مدد کا اعتراف کرکے وزیراعظم نریندر مودی نے تہلکہ برپا کردیا اور اب ایک اور اعتراف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کرلیا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل NDTV کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں دلت نے واضح الفاظ میں اعتراف کرلیا کہ بھارت کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور ہم خیال سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید ڈھٹائی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں حیران ہونے کی کیا بات ہے، ساری دنیا میں ایسا کیاجاتا ہے۔ اے ایس دلت نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے علیحدگی پسندوں کے سفری اخراجات، علاج اور معمومی اخراجات کیلئے مالی مدد دی جاتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہر ایک سے رابطے میں رہیں۔ علیحدگی پسندوں سے بھی اور شدت پسندوں سے بھی۔ انہوں نے اپنے طرز عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو رقم کے ساتھ کرپٹ کرنا مارنے سے بہتر اخلاقی حکمت عملی ہے۔