دنیا کا وہ ملک جہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے

دنیا کا وہ ملک جہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے
دنیا کا وہ ملک جہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانیوں کے بارے میںیہ بات مشہور ہے کہ وہ موٹے نہیں ہوتے اور بچے ہوں یا جوان ہمیشہ سمارٹ نظر آتے ہیں۔ اسی طرح یہ بات بھی مشہور ہے کہ جاپان میں موٹا ہونا غیر قانونی ہے اور موٹے لوگوں پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
دراصل جاپان میں واقعی اپریل 2008ء سے ایک قانون نافذ ہے جس کا مقصد موٹاپے کی حوصلہ شکنی ہے۔ Metabo Law کہلانے والے اس قانون کے تحت 40سے 75 سال عمر کے تمام افراد کو ہر سال اپنی کمر کی پیمائش کروانا پڑتی ہے۔ جن افراد کی کمر کی پیمائش 35.5 انچ سے زائد ہو انہیں فوری طور پا ماہرین صحت سے رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے جبکہ ای میل، فون اور خط و کتابت کے ذریعے ان کی کاؤنسلنگ بھی شروع کردی جاتی ہے۔ اگرچہ موٹاپے کے خلاف قانون تو موجود ہے لیکن مقررہ حد سے زیادہ موٹے افراد کو کوئی سزا نہیں دی جاتی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا جاتا ہے، البتہ ان کا موٹاپہ کم ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جاتے ہیں۔
افراد کی حد تک تو کوئی سزا نہیں دی جاتی لیکن جن کمپنیوں کے ملازمین مقررہ حد سے زیادہ موٹے ہوں انہیں ہیلتھ انشورنس اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں بھاری رقوم دینا پڑتی ہیں۔ اس قانون کے اثرات جاپانی معاشرے میں واضح نظر آتے ہیں۔ جاپانی لوگ موٹاپے سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور کھیلوں اور ورزشوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی اپنی اچھی صحت اور طویل عمروں کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -