کیا ایپل کا آئی فون کلاشنکوف کی گولی روک سکتا ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

کیا ایپل کا آئی فون کلاشنکوف کی گولی روک سکتا ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت ...
کیا ایپل کا آئی فون کلاشنکوف کی گولی روک سکتا ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) آئی فون کی مضبوطی کو جانچنے کیلئے اب تک بہت سے تجربات سامنےآچکے ہیں لیکن آج تک کسی نے اس سمارٹ فون کا امتحان کلاشنکوف جیسے خطرناک ہتھیار کی گولی سے نہیں لیا تھا۔ یوٹیوب چینل EverythingApplePro نے بالآخر یہ کام بھی کردیا اور اس حیرت انگیز تجربے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
تجربے میں اس اہم سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی گئی کہ Ak-74 اسالٹ رائفل کی گولی کو روکنے کیلئے کتنے آئی فونز کی ضرورت ہوگی، تجربے کیلئے آٹھ آئی فون ایک قطار میں کھڑے کئے گئے اور پھر ایک ماہر نشانہ باز نے ان پر گولی داغ دی۔ ایک دھماکے کے ساتھ گولی بندوق سے نکلی اور آئی فونز کو یکے بعد دیگرے چیرتی ہوئی گزرتی چلی گئی۔ گولی نے چار آئی فونز کو چھید ڈالا، جبکہ پانچویں آئی فون نے اسے روک لیا۔ تو پس تجربے سے ثابت ہوا کہ دنیا کی بہترین اسالٹ رائفل کی گولی کو روکنے کیلئے پانچ آئی فونز درکار ہوں گے۔