کیا آپ کو معلوم ہے ایپل کمپنی کی پراڈکٹس میں ’i‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ دلچسپ جواب جانئے

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) الیکٹرانک آلات بنانے والی دنیا کی مشہور ترین کمپنیوں میں سے ایک ’ایپل‘ کی جس بھی پراڈکٹ کو دیکھیں اس کا نام ’i‘ سے شروع ہوتا ہے۔ یہ حرف ہمیں آئی پوڈ، آئی میک، اور آئی فون جیسی پراڈکٹ کے نام کا حصہ نظر آتا ہے اور یہ سوال اہم ہے کہ آخر ایپل کو اس حرف سے اتنی دلچسپی کیوں ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے؟
ویب سائٹ qura.comکے مطابق ایپل اور ’’i‘‘ کا ساتھ تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل اس وقت شروع ہوا جب 1997نیں سٹیو جابز کمپنی کی سربراہی کیلئے نئے نئے لوٹے تھے اور ایپل اپنا نیا اور اس وقت کا جدید ترین کمپیوٹر متعارف کروانے والی تھی۔
روبوٹ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انسان قتل کردیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
سٹیو جابزاس کمپیوٹر کو دنیا کا بہترین کمپیوٹر قرار دیتے تھے اور اس کے لئے کوئی شاندار ترین نام چاہتے تھے انہوں نے اس کا نام ’’Mac Man‘‘ سوچ رکھا تھا لیکن ان کے ساتھی اور دوست کین سیگل کا خیال کچھ اور تھا۔ بالآخر سٹیو نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران ہر شخص نام سوچ کر آئے اور جب یہ ٹیم دوبارہ اکٹھی ہوئی تو سب کو ایک ہی نام پسند آیا اور وہ تھا ’’i Mac‘‘ اس نام میں موجود ’’i‘‘ کا انٹرنیٹ کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ یہ پہلا کمپیوٹر تھا کہ جس کے ذریعے انٹر نیٹ کا استعمال بہت آسان ہوگیا تھا اور سٹیو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص محض دس منٹ میں اس کمپیوٹر کے زریعے اس کمپیوٹر کا استعمال شروع کرسکتا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے یہ صرف آئی ٹی ماہرین کا کام تھا۔
فیس بک نے زبردست فیچر متعارف کرادیا
صرف ’’i‘‘ کو individualاور imaginationجیسے الفاظ کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہی بہت پسند کیا گیا۔ بالآخر فیصلہ ہوگیا کہ نئے کمپیوٹر کا یہی نام ہوگا، اور پھر ایپل کی جو بھی پراڈکٹ آئی ’’i‘‘ اس کا لازمی حصہ رہا، یہاں تک کے لوگوں نے سٹیوجابز کو ایپل کے CEOکی بجائے iCEOکہنا شروع کردیا۔ یاد رہے کہ ’’i‘‘ سے پہلے ایپل اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے ناموں کے ساتھ ’’e‘‘ لگایا کرتی تھی۔ مثلاً ’’eWorld‘‘ ایپل کی ایک مشہور آن لائن سروس کا نام تھا۔ اسی طرح eMateاس کمپنی کی بھی مشہور کمیونیکیشن پراڈکٹ تھی۔ حرف ’’e‘‘ کا استعمال 1990کی دہائی کے آخر میں ترک کردیا گیا تھا۔