بے نظیر بھٹو دنیا کی 10 بااثر ترین خواتین میں شامل

بے نظیر بھٹو دنیا کی 10 بااثر ترین خواتین میں شامل
بے نظیر بھٹو دنیا کی 10 بااثر ترین خواتین میں شامل

  

واشنگٹن (آن لائن) پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو دنیا کی 10 بااثر خواتین میں شامل کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جو دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 1988ءمیں کسی بھی مسلم اکثریت ملک کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔ دو مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنا ان کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ 2007ءمیں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔ سی لنکا کی بندرانائیکے جدید دنیا کی پہلی خاتون سربراہ مملکت تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی جگہ سری لنکا کی وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔ 1959ءمیں اپنے شوہر کے قتل کے بعد وہ عوامی ووٹ کے ساتھ وزیراعظم بنیں۔ پھر ساڑھے تین دہائیوں تک سیاست میں رہنے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی چندریکا کماراٹنگا کو بھی ملک کا صدر بنتے دیکھا۔

مزید :

بین الاقوامی -