بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ
بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

  

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں محکمہ کسٹم نے نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سات یوم کے اندر تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

کسٹم حکام کے مطابق سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسٹم نے پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شہر میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیاں رکھنے والے تمام شو رومز مالکان کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ سات یوم کے بعد تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

مزید :

بزنس -