بھارت : زیادتی کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر ویمن نیشنل کونسل کی اہلکار کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

بھارت : زیادتی کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر ویمن نیشنل کونسل کی اہلکار ...
بھارت : زیادتی کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر ویمن نیشنل کونسل کی اہلکار کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر ویمن نیشنل کونسل کی اہلکار سمیا گجرار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ گیا ۔

واٹس ایپ پر سامنے آنے والی سیلفیاں اس وقت لی گئی تھیں جب راجھستان کمیشن فار وومن کی ممبران ریپ کی نشانہ بننے والی خاتون سے بدھ کے روز ملاقات کر رہی تھیں۔ اس خاتون نے رپورٹ دی تھی کہ اس کے خاوند اور دو رشتہ داروں نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر ایس آر قریشی نے کہا ہے کہ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے ساتھ سیلفی لینا اور وہ بھی مسکرا کر بے حسی ہے اور اوپر سے اس عمل کا دفاع کرنا بھی۔

واضح رہے کہ خاتون کے ساتھ لی گئی سیلفیوں نے بھارت میں سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا۔ خصوصاً اس لیے بھی کیونکہ انڈیا میں ریپ کا شکار بننے والے لوگوں کی نشاندہی کرنا ممنوع ہے ۔