اسرائیل نے حملوں کے بعد الخلیل کی مکمل ناکہ بندی کر دی

اسرائیل نے حملوں کے بعد الخلیل کی مکمل ناکہ بندی کر دی
اسرائیل نے حملوں کے بعد الخلیل کی مکمل ناکہ بندی کر دی

  

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے مبینہ حملوں میں 2 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے سب سے گنجان آباد شہر الخلیل کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔

گزشتہ نو ماہ سے جاری پر تشدد واقعات کے بعد حالیہ کچھ عرصے سے حالات قدرے کنٹرول میں تھے تاہم تازہ واقعات نے صورتحال پھر کشیدہ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دستوں نے الخلیل شہر کو جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی ہیں اور صرف مقبوضہ بیت المقدس کو ملانے والی شاہراہ کھلی ہے لیکن اس پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ الخلیل شہر کی ناکہ بندی کیلئے اضافی دستے روزانہ کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -