شہباز شریف کا جلو پارک میںبوٹینیکل گارڈن کا افتتاح ، نواسے ، نواسیوں کیلئے تتلیاں خریدیں

شہباز شریف کا جلو پارک میںبوٹینیکل گارڈن کا افتتاح ، نواسے ، نواسیوں کیلئے ...
شہباز شریف کا جلو پارک میںبوٹینیکل گارڈن کا افتتاح ، نواسے ، نواسیوں کیلئے تتلیاں خریدیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور کے جلو پارک میں بوٹینیکل گارڈن کا افتتاح کردیا ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنے نواسے نواسیوں کیلئے مصنوعی تتلیوں کی خریداری بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف ایک ہیلی کاپٹر میں جلو پارک پہنچے ۔ ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد ان کیلئے وین کا انتظام کیا گیا تھا جس نے وزیر اعلیٰ کو بیچ سفر میں دھوکہ دے دیا اور خراب ہو کر کھڑی ہوگئی جس پر شہباز شریف کو 50 میٹر تک کا سفر پیدل ہی طے کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے بوٹینیکل گارڈن کے افتتاح کے بعد تتلی گھر کادورہ بھی کیا اوردرجنوں تتلیوں کو آزاد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے نواسے ، نواسیوں کیلئے 3 ہزار 400 روپے کی مصنوعی تتلیاں خریدیں اور جب وزیر اعلیٰ نے بل پوچھا تو گفٹ ہاؤس کے دکانداروں نے وزیر اعلیٰ سے پیسے لینے سے انکار کردیا جس پر وزیر اعلیٰ نے مفت اشیا لینے سے انکار کردیا اور سٹاف سے پیسے لے کر ادائیگی کی۔

مزید :

لاہور -