انسانی حقوق کمیشن کا عبدالستار ایدھی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

انسانی حقوق کمیشن کا عبدالستار ایدھی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ
انسانی حقوق کمیشن کا عبدالستار ایدھی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کمیشن نے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی چیئرپرسن انیس ہارون نے کہاہے  کہ انسانی حقوق کمیشن کا وفد عبدالستار ایدھی کے گھر منتقل ہونے پر ان کی عیادت کرے گا اور انہیں ایوارڈ سے نوازے گا کیونکہ  خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عبدالستار ایدھی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ ایدھی ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی 2013 سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور حالیہ دنوں ان کی طبیعت کافی خراب ہے جس کی وجہ سے ان کا علاج جاری ہے۔

مزید :

کراچی -