پاکستان کی پہلی آن لائن عدالت نے 10 روز میں کیس کا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کی پہلی آن لائن عدالت نے 10 روز میں کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کی پہلی آن لائن عدالت نے 10 روز میں کیس کا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ملک کی پہلی ای عدالت (آن لائن کورٹ)نے اپنے قیام کے پہلے 10 روز میں ہی تیزی کے ساتھ سماعت مکمل کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ سنا دیاہے ۔

 عدالت کے جج سہیل ناصر نے ڈیڑھ کروڑ روپے فراڈ مضاربہ کیس میں گرفتار ملزم محمد ارشد محمود کو الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا، ملزم کے خلاف سکائپ پر گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جبکہ اسی کیس میں شریک ملزم نذیر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے  ہیں۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے مؤکل کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیا گیا ، ملزم کو اڈیالہ جیل سے بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -