سات شدت پسندوں کی نشاندہی پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

سات شدت پسندوں کی نشاندہی پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
سات شدت پسندوں کی نشاندہی پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

  

مینگورہ، پشاور، مہمند (ویب ڈیسک) سوات میں 7 روپوش شدت پسندوں کی نشاندہی پر 10 لاکھ روپے فی کس انعام مقرر کر کے مختلف شاہراہوں ، بازاروں ، مساجد اور مقامی مقامات پر اردو اور پشتو میں پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

ان شدت پسندوں میں محب عرف ، قادر عرف یاسین استاد ، علی سبحان عرف معاذ عرف فرمان عرف عباس، زاہد حسین قاری، اسحاق عرف صابر عرف سواتے ، ریحان علی اور محمد زمان عرف احمدی شامل ہیں ۔ دوسری طرف پشاور کے باچہ خان چوک میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا، بم ناکارہ بنانے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے تالیاں بجائیں اور اہلکار کے حق میں نعرے لگائے ، مہمند ایجنسی میں فورسز نے بھاری اسلحہ رکھنے کی پاداش میں ایک مکان مسمار کر دیا، مالا کنڈ ایجنسی میں افغان مہاجر سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

مزید :

سوات -