عالمی بینک نے بلوچستان کے زرعی شعبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی
کوئٹہ (اے پی پی) عالمی بنک نے بلوچستان کے زرعی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر آسان قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض 25 سال کیلئے ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں عالمی بنک کے صدر سے ملاقات کی تھی اور انہیں بلوچستان میں پانی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ اسی ضمن میں عالمی بنک نے بلوچستان میں آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض آسان شرائط پر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔