بھارت ایک بار پھر مکر گیا، چیئرمین پی سی بی کو سیریز نہ کھیلنے کا واضح جواب دے دیا

بھارت ایک بار پھر مکر گیا، چیئرمین پی سی بی کو سیریز نہ کھیلنے کا واضح جواب دے ...
بھارت ایک بار پھر مکر گیا، چیئرمین پی سی بی کو سیریز نہ کھیلنے کا واضح جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی اور وعدہ خلافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایڈنبرا میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی ۔ دونوں سربراہوں کی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوئی تاہم بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا ۔
میٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان سے سیریز کے امکان کو یکسر مسترد کردیا اور سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریارخان اور انوراگ ٹھاکر کی ملاقات میں پاکستان کی ہوم سیریز کے حوالے سے بات ہوئی ہے لیکن ملاقات میں نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے سے متعلق بات نہیں ہوئی ۔

مزید :

کھیل -