میاں چنوں: بدبخت بیٹے نے تلخ کلامی پر ماں کی ٹانگیں توڑدیں
میاں چنوں (ویب ڈیسک) بدبخت بیٹے نے تلخ کلامی پر کلہاڑی کے وار کر کے ماں کی ٹانگیں توڑ دیں۔
گاﺅں 5 ایٹ آر کے رہائشی روشن دین کے بیٹے محمد شکیل نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی والدہ کو ثر بی بی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے ٹانگیں توڑ دیں، متاثرہ خاتون کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر تلمبہ منتقل کر دیا جہاں پر تشویشناک حالت سے متاثرہ کو نشتر ہسپتال ملتان ریفرکر دیا ، پولیس تھانہ تلمبہ ملزم کے باپ کی روشن دین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔