پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے کے لئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کر لی: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے کے لئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کر لی: ڈاکٹر ...
پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے کے لئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کر لی: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے کے معاملے پرعالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ ڈرون حملے ملک کی سالمیت اورخودمختاری کے منافی ہے ۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے فورم پراس ایشوکوزیربحث لایاہے اوآئی سی سمیت چین اس ایشوپرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتاہے ۔انسداددہشتگردی کیلئے ایسے ڈرون حملے نہیں کرنے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ 2009ء سے2015ء تک 473ڈرون حملے کے واقعات ہوئے ،116عام شہری جاں بحق ہوچکے ،پاکستان کوبارڈرکے اس پارڈرون حملوں پرسخت تشویش ہے ،ہمارے اس مؤقف پراوآئی سی ہمارے پیچھے کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -