یار محمد صابری کی جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی

یار محمد صابری کی جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی

  

لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد معروف پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد صابری نے گزشتہ روز جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے افطار پارٹی کررہا ہوں اس پارٹی کے انعقاد کا مقصد دوستوں کو اکٹھا کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امان اللہ کامیڈی کے بادشاہ ہیں ۔ امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے ۔یار محمد صابری نے کہا کہ امان اللہ ایک اداکار کا نام نہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے ۔ انہوں نے ڈرامے میں مزاح کو جو رنگ دیا ہے وہ ان کا کمال ہے اور ایسے لیجنڈ اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔کامیڈینزنے امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں اپنی ذات کے اندر ایک اکیڈمی ہیں ۔ سٹیج پر مزاحیہ اداکاری کرنے والے اکثر فنکار امان اللہ ، حاجی البیلا ، منور ظریف ، لہری ، علی اعجاز ، ننھا اور رنگیلا کی اداکاری سے متاثر ہو کر آئے ہیں ۔

مزید :

کلچر -