پرینیتی چوپڑا پردہ سکرین پر ایک بار پھر سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی نظر آئیں گی

پرینیتی چوپڑا پردہ سکرین پر ایک بار پھر سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانس ...

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا پردہ سکرین پر ایک بار پھر سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے سشانت کے ساتھ فلم ’’شدھ دیسی رومانس‘‘میں کام کیا تھا۔پرینیتی اور سشانت ،ہومی اداجانیا کی نئی فلم ’’تکدم‘‘میں ساتھ نظر آئیں گی۔پرینیتی چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔سشانت نے بھی فلم کی کہانی سے متعلق ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے ،جس کی آنکھوں میں آسمان ہے اور ایک ایسالڑکا جس کی ایک ہی خواہش ہے آسمان کو چھونے کی۔

مزید :

کلچر -