چین کی صنعتی کمپنیوں کے منافع کی شرح میں کمی

چین کی صنعتی کمپنیوں کے منافع کی شرح میں کمی

  

بیجنگ (اے پی پی) چین کی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال مئی کے دوران 3.7 فیصد اضافہ ہوا جس سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے صنعتی منافع کی شرح نمو میں کمی ظاہر ہوتی ہے جبکہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں صنعتی منافع میں مجموعی طور پر 6.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی کے دوران چین کی صنعتی کمپنیوں کا منافع 537.2 ارب یوآن رہا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.7 فیصد زائد ہے تاہم مئی کے دوران منافع میں اضافے کی شرح میں اپریل کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق چین کے صنعتی منافع میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں منافع کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مئی کے دوران کانکنی کے شعبہ کے منافع میں 2.5 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -