چڑیا گھرے میں شیر کے پنجرے سے خاتون کی لاش برآمد،کون تھی اور پنجرے میں کیسے پہنچ گئی؟انتہائی پریشان کن انکشاف

چڑیا گھرے میں شیر کے پنجرے سے خاتون کی لاش برآمد،کون تھی اور پنجرے میں کیسے ...
چڑیا گھرے میں شیر کے پنجرے سے خاتون کی لاش برآمد،کون تھی اور پنجرے میں کیسے پہنچ گئی؟انتہائی پریشان کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈریڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے ایک پارک میں چیتے نے چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون ملازم کو ہلاک کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سپین کے جنوب مشرقی ساحلی شہر بینیڈورم (Banidorm) کے ٹیرا نیٹورا پارک (Terra Natura Park)میں پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز شام 5بجے 37سالہ خاتون ورکر کی لاش ٹائیگر کے پنجرے میں پائی گئی۔ ریڈ کراس کے ترجمان کے مطابق جب خاتون کی لاش دیگر ورکرز نے دیکھی اس وقت بھی ٹائیگر خاتون کی لاش کے پاس بیٹھا تھا۔
چڑیا گھر کے ایمرجنسی سٹاف نے چیتے کو بے ہوش کرکے خاتون کی لاش کو پنجرے سے باہر نکالااور اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی جنہوں نے آکر لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ حادثے کے وقت پارک کھلا تھاتاہم کسی بھی سیاح یا ورکر نے یہ واقعہ رونما ہوتے نہیں دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق اس چڑیا گھر میں 200نسلوں کے 1500سے زائد جانور موجود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -