قائداعظم اپیرل پارک کی تکمیل سے روزگار کے 2لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے

قائداعظم اپیرل پارک کی تکمیل سے روزگار کے 2لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے

  

لاہور (این این آئی) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( پی آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ لاہور میں قائداعظم اپیرل پارک کی تکمیل سے 2لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیاں انڈسٹریل زون میں قائم کی جانے والی صنعتوں کے لئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے پیش نظر پاکستانی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک میں مختلف اقسام کی صنعتیں قائم کی جائیں گی جن سے روز گار کے دو لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کے لئے معاونت حاصل ہوگی جس سے صوبے کی معیشت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -