ؐ کاشتکار باجرہ کی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

ؐ کاشتکار باجرہ کی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

  

لاہور ( این این آئی) کاشتکار باجرہ کی بروقت کاشت کریں۔ باجرہ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں۔ باجرہ کی چارہ والی فصل کیلئے 4 سے 6 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے اور بیج والی فصل کیلئے 2 سے 3 کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہے۔ بیج کا صاف ستھرا اور صحتمند ہونا ضروری ہے۔ کاشت سے قبل بیج کو اچھی طرح صاف کر لیا جائے اور اس کو مناسب پھپھوندکش زہر لگا کر کاشت کیا جائے۔ باجرہ کی منظور شدہ اقسام ایم بی 87 اور بی وائی 18- ہیں۔ بارانی علاقوں میں سفارش کردہ دو بوری نائٹروفاس کھاد بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالی جائے۔

مزید :

کامرس -