کاشتکار کپاس کی فصل میں کھادوں کا متوازن اور مناسب استعمال کریں، ای ڈی او زراعت

کاشتکار کپاس کی فصل میں کھادوں کا متوازن اور مناسب استعمال کریں، ای ڈی او ...

  

فیصل آباد (آن لائن) ای ڈی او ( زراعت ) چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل میں کھادوں کا متوازن اور مناسب استعمال زمین کی زرخیزی اور فصل کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں ،کپاس کی فصل میں بارش کے بعد جڑی بوٹیاں بڑھ جاتی ہیں لہذا ان کی تلفی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کپاس کی مجموعی پیداوار متاثر نہ ہو ۔ یہ بات انہوں نے چک نمبر 274 ج ب میں نمبردار رانا اکبر کے ڈیرہ پر کاشتکاروں کو کپاس اور گنا کی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کھیت کو پانی دینے سے قبل بارشوں کی پیش گوئی چیک کرلیں اور کھیتوں سے فالتو پانی نکال دیں ۔ ای ڈی او نے بتایا کہ گنے کے کیڑوں کے تدارک کے لئے منظور شدہ دانے دار زہر کو کونپلوں میں ڈال کر کھیت کو پانی لگا دیں ۔ علاوہ ازیں کماد کی فصل کو گوڈی کریں جس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو کپاس ‘ دھان اور سبزیات کی کاشت اور باغات میں پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں اور محکمہ زراعت توسیع اور واٹر مینجمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

مزید :

کامرس -