اسلام آباد میں 4 سستے بازار عید کا چاند دیکھائی دیتے ہی ختتام پذیر ہو جائیں گے

اسلام آباد میں 4 سستے بازار عید کا چاند دیکھائی دیتے ہی ختتام پذیر ہو جائیں ...

  

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار سستے بازار عید کا چاند دیکھائی دیتے ہی اختتام پذیر ہو جائیں گے ۔وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے شہریوں کو ماہ رمضان المبارک کے دوران معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے اقدامات کے تحت 4 سستے بازار لگائے گئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے دیہی اور شہری علاقوں میں 40سے زائد فیئر پرائس شاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ماہ رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی سستے بازار اور فیئر شاپس کا بھی اختتام ہو جائے گا ۔

مزید :

کامرس -