ہماری فلم انڈسٹری اپنی اصل ڈگر کی طرف واپس آرہی ہے ‘صائمہ نور

 ہماری فلم انڈسٹری اپنی اصل ڈگر کی طرف واپس آرہی ہے ‘صائمہ نور

  

لاہور( این این آئی)لالی ووڈ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی اصل ڈگر کی طرف واپس آرہی ہے ،عوام عید الفطر پر پاکستانی فلمیں دیکھنے ضرور سینما گھر جائیں اور انکی پذیرائی بھی کریں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسکرپٹ کسی بھی فلم کی بنیاد ہوتا ہے اور شکر ہے کہ ہمارے لکھنے والوں نے نئے موضوعات کا چناؤ شروع کر دیا ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم صرف تفریح کا نام نہیں بلکہ اسکے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا کام بھی ہونا چاہیے ۔ ہمارے ہاں ایسے بہت سے سلگتے مسائل ہیں جنہیں قلمبند کر کے فلم کی صورت میں عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر امن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں لیکن بد قسمتی سے دہشتگرد وں نے ہمارے اس چہرے کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ فلم اور میڈیا کے ذریعے دنیا کو بتائیں کہ ہم دہشتگرد نہیں بلکہ خود اس کا شکار ہیں اور اس کا ہمیں کتنا جانی او رمالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔

صائمہ نور نے کہا کہ میری پاکستانی فلم شائقین سے درخواست ہے کہ وہ عید الفطر پر اپنی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیں اور یہ اقدام ہماری انڈسٹری کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید :

کلچر -