تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں ٗمحکمہ زراعت کی ہدایت

تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں ٗمحکمہ زراعت کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں تاکہ یہ پودے دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیں اور پانی ،ہوا ، زرعی ادویات میں بھی ان کاحصہ ختم کرتے ہوئے اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ تل کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں اور جب 6 سے 8پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو فوری کھیت سے نکال دینا چاہیے نیز پودوں کا آپس میں فاصلہ بھی 10 سے15سینٹی میٹر یا 4 سے6 انچ ہوناچاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار خیال رکھیں کہ کھیت میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد 60ہزار کے قریب ہونی چاہیے تاکہ اسے سیراب کرنے اور گوڈی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید :

کامرس -