کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لئے روانہ

کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لئے روانہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے چلائی جانے والی پہلی عید ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ٹرین صبح 11 بجے کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لئے روانہ ہو ئی۔ ریلوے حکام کے مطابق 10 بوگیوں پر مشتمل اکانومی کلاس ٹرین میں 900 مسافروں کی گنجائش ہے، ٹرین حیدر آباد، سکھر، روہڑی، خانیوال، ملتان، لاہور اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی کل دوپہر کو اپنی منزل پر پہنچے گی جب کہ عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 10 لاکھ روپے ریوینیو حاصل ہوا۔ریلوے حکام کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی، ٹرین سبی، روہڑی، سکھر اور ملتان سے ہوتی ہوئی آ ج پیر شام 4 بجے راولپنڈی پہنچے گی، ٹرین میں 800 مسافروں کی گنجائش ہے۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے منڈی بہاؤالدین کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید :

کامرس -