کراچی سے شالیمار ایکسپریس کی 5گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کا احتجا ج

کراچی سے شالیمار ایکسپریس کی 5گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کا احتجا ج

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی سے شالیمار ایکسپریس کی 5گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر احتجاج کیا۔سات بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس 11بجے تک روانہ نہ ہوسکی۔مسافروں نے شکایت کی کہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جارہیں ، جس پر مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کی۔بعد ازاں ایس ایچ او ریلوے پولیس نے ریلوے حکام سے بات کرکے ٹرین روانہ کرادی۔

مزید :

کامرس -