پاناما نہر کے توسیعی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

پاناما نہر کے توسیعی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

  

پاناما سٹی(آن لائن) پاناما نہر کے توسیعی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تقریب میں 70 سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا لیکن کچھ ممالک کے سربراہ نے ہی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پاناما کے صدر جوان کارلوس وریلا نے نہر کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور کاسکو نامی بڑا بحری جہاز 77 کلومیٹر طویل پاناما نہر سے گزرا۔ پاناما نہر سے گزرنے والے تجارتی سامان کا حجم آئندہ ایک عشرے کے بعد دوگنا ہو جائے گا۔توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اب بڑے بحری جہاز بھی یہاں سے گزر سکیں گے۔ جن پر پندرہ منزلہ اونچائی تک کنٹینرز لدے ہوں گے۔ منصوبہ نو سال میں مکمل ہوا اور اس پر پانچ ارب 40 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔اس منصوبے سے بحیرہ اوقیانوس اور بحرالکاہل کے درمیان سمندری راستے کا فاصلہ اور وقت بہت کم ہو گیا ہے کیونکہ اب جہازوں کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے جنوبی امریکہ کے جنوبی کونے کے گرد گھوم کر آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

مزید :

کامرس -