پری مون سون بارشوں کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

پری مون سون بارشوں کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بارشوں سے ہوامیں موجود نمی میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم موجودہ پری مون سون بارشوں کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے نیز فصل پر گزشتہ سال کی نسبت ضرررساں کیڑوں کا حملہ بھی کم دیکھنے میں آرہاہے مگر پھر بھی کاشتکار بارشوں کے دوران کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ یقینی بنائیں ۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ فصل کپاس میں موجودہ بارشوں کا پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیں کیونکہ اس سے پودوں کی جڑوں کو آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے اورپودوں پر موجود پھول وڈوڈی کا کیرا بڑھ جاتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ بارشوں کے پانی کو فوری طورپر کپاس کے کھیتوں سے چارہ ،دھان اور کماد کی فصلوں کے کھیتوں میں نکال دیں اور بارشوں کا عمل زیادہ دنوں تک ہونے کی صورت میں پودوں کی خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دوفیصد یوریا کا محلول بنا کر سپرے بھی کیاجائے ۔

مزید :

کامرس -