تین عید سپیشل ٹرینیں سینکڑوں مسافروں کو لیکر سفر پر روانہ
لاہور ( این این آئی) عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے چلائی گئی دس میں سے تین عید سپیشل ٹرینیں سینکڑوں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو ئیں، آج پیر کو چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہورکیلئے (براستہ فیصل آباد)11بجے دِن روانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پرپاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں سے دس سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا ۔ گزشتہ روز دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے پشاوراور ملکوال کیلئے اورتیسری سپیشل ٹرین سینکڑوں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی ۔آج پیر کو چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہورکیلئے (براستہ فیصل آباد)11بجے دِن روانہ ہو گی۔