بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کے وزیراعلیٰ کے ترجمان اوم پرکاش ستی نے کہاکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں،  ریاست کے دور دراز علاقوں چمولی اور پیتھوراگ کی صورت حال انتہائی خراب ہے،  تاہم مقامی حکام نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس میں سے 15 افراد کی ہلاکت پیتھوراگ میں ہوئی  ، انتظامیہ نے ہلاکتوں کے بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں سٹرکیں بند ہوگئی اور انتظامیہ نے لوگوں کو حفاظتی اقدام کے تحت علاقے خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حفاظتی مقامات پر پہنچانے کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

ادھر ریاست کے وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ٗریاست کی مزید ٹیموں، انتظامیہ اور ریلیف فورس کو احتیاطی تدابیر کے تحت ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والی متعدد سٹرکوں کی مرمت کردی گئی ہے۔جبکہ تمام امدادی محکموں کے اہلکاروں پر اگلے تین ماہ کے لئے چھٹی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔دوسری طرف بھارتی فوج کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کار وائیوں میں مصروف ہیں ،سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی ،پانی اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر معطل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بھی امدادی کاروائیوں میں خلل آ رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -