اپنی محبوبہ کی شرمناک ویڈیو بنا کر دنیا کو دکھانے والے آدمی کے ساتھ وہ کام ہو گیا جس کا وہ حق دار تھا

اپنی محبوبہ کی شرمناک ویڈیو بنا کر دنیا کو دکھانے والے آدمی کے ساتھ وہ کام ...
اپنی محبوبہ کی شرمناک ویڈیو بنا کر دنیا کو دکھانے والے آدمی کے ساتھ وہ کام ہو گیا جس کا وہ حق دار تھا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی سابق محبوبہ کی فحش ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیں جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے 27سالہ انجینئر بی رمپیش کی ایک لڑکی سے دوستی تھی۔ لڑکی نے شادی ہونے پر اس سے دوستی ختم کر لی جس پر رمپیش نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ اس نے لڑکی کی فحش فلموں کی سی ڈی لڑکی کے سسرال کو ڈاک کے ذریعے بھیج دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمپیش اور لڑکی انجینئرنگ کے دوران کلاس فیلوز تھے جہاں وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ انہوں نے شادی کی کوشش بھی کی تاہم بعدازاں لڑکی رمپیش کے روئیے کو ناپسند کرنے لگی اور اس سے قطع تعلق کا فیصلہ کر لیا اور کسی اور جگہ شادی کر لی جس کا رمپیش کو شدید رنج تھا۔ لہٰذا اس نے لڑکی کے ساتھ بنائی گئی اپنی قابل اعتراض ویڈیوز فحش فلموں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ معلوم ہونے پر لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروا دی گئی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -