یہ آدمی 8ویں منزل پر برہنہ حالت میں کیوں لٹکا ہواہے؟جان کر آپ کو لطیفہ یاد آ جائے گا

یہ آدمی 8ویں منزل پر برہنہ حالت میں کیوں لٹکا ہواہے؟جان کر آپ کو لطیفہ یاد ...
یہ آدمی 8ویں منزل پر برہنہ حالت میں کیوں لٹکا ہواہے؟جان کر آپ کو لطیفہ یاد آ جائے گا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصرع’اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں‘ تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا۔ گزشتہ دنوں چین میں ایک شخص کو ’ایسے‘ کام کا ایسا نتیجہ بھگتنا پڑا کہ اس کے چودہ طبق روشن ہو گئے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک بلندوبالا عمارت کی آٹھویں منزل پر فلیٹ کے باہر لگے ایئرکنڈیشنر کے ساتھ برہنہ حالت میں لٹک رہا ہوتا ہے۔ اس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ شخص اپنی شادی شدہ محبوبہ سے ملنے اس کے گھر گیا تھا لیکن خاتون کا شوہر غیرمتوقع طور پر گھر واپس آ گیا جس پر اسے کھڑکی سے باہر نکل کر اس ایئرکنڈیشنرسے لٹکنا پڑا۔

ساتھ والی عمارت میں موجود کسی شخص کی بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص برہنہ اے سی سے لٹک رہا ہوتا ہے جبکہ نیچے گلی میں لوگوں کی آمدورفت جاری ہوتی ہے جو اوپر لٹکتے برہنہ شخص سے بے خبر ہوتے ہیں۔ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شخص کتنی دیر تک اے سی سے لٹکتا رہا اور آیا وہ باحفاظت واپس فلیٹ میں گیا یا پھر اس کے ساتھ کیا ماجرا پیش آیا۔ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال بھی چین کے ایک شہر میں اسی طرح ایک شخص برہنہ حالت میں فلیٹ کی کھڑکی سے باہر نکل کر اے سی کے ساتھ موجود تھوڑی سی جگہ پر پناہ لینے پر مجبور ہوا تھا کیونکہ وہ بھی جس خاتون سے ملنے آیا تھا اس کا شوہر غیرمتوقع طور پر جلدی گھر واپس آ گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -