یوروکپ ، دفاعی حصار بھی اٹلی کے کام نہ ا یا ، جرمنی سیمی فائنل پہنچ گیا
پیرس(آئی این پی) فرانس میں ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچ میں جرمنی نے اٹلی کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں جرمنی نے اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے زیر کیا۔کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف کے گول پر حملے کیے جبکہ اٹلی نے جوابی حملے کی حکمت عملی لیکن چند مواقع ملنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ابتدائی ہاف میں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔دوسرے ہاف میں 68ویں منٹ میں میسٹ اوزل نے گیند کو گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن 13 منٹ بعد جرمن کھلاڑی کے ہاتھ پر گیند لگنے کی وجہ سے ریفری نے اٹلی کو پینالٹی ایوارڈ کر دی جس پر بنوکی نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ اضافی 30 منٹ میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا جس کے بعد پینالٹی ککس پر فیصلہ کیا گیا۔اتار چڑھا سے بھرپور 18 پینلٹی ککس کا یہ مقابلہ جرمنی کے یونس ہیکٹر کی کک کے ساتھ جرمنی کی فتح پر منتج ہوا۔جرمنی کی طرف سے میسٹ اوزل، شوان اسٹائیگر اور تھامس ملر نے پینلٹی ککس ضائع کیں جبکہ اٹلی کی طرف سے لیوررناڈو بنوچی، گرازینو پیلا ، سیمون زازا اور میٹیو ڈارمین پینلٹی کک پر گول نہ کر سکے۔ سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس یا آئس لینڈ سے ہوگا جبکہ اس سے قبل ویلز اور پرتگال سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جن کا ٹکرا 7 جولائی کو ہوگا۔