پاک بھارت کرکٹ سیریز پھر حکومتی اجازت سے مشروط

پاک بھارت کرکٹ سیریز پھر حکومتی اجازت سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایڈنبرا (آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر پی سی بی کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے لال جھنڈی دکھا دی‘ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ پاک بھارت سیریز بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایڈنبرا میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی حکام میں ملاقات ہوئی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈ حکام کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ پاک بھارت سریز بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز حکام کے مابین پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔