ومبلڈن اوپن ٹینس، سرینا ولیمز نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

ومبلڈن اوپن ٹینس، سرینا ولیمز نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

  

لندن(سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے لندن میں جاری ہیں۔ خواتین سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے سوئس حریف آمراسیڈی کویک کو شکست دی۔ دفاعی چیمپئن سریناولیمز کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ مینز سنگلز میں برطانوی اینڈی مرے نے ہم وطن لیام بروڈی کو ٹھکانے لگایا۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی اینڈے مرے نے سٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کے سٹان واورنیکا نے امریکہ کے ٹیلر فرٹیزکا قصہ تمام کیا۔ واورنیکا نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -