ہانگ کانگ کا امیر ترین آدمی،اپنی گھڑی ہر وقت تیس منٹ آ گے کیوں رکھتاہے؟وجہ ایسی کہ آپ بھی یہ عادت اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے

ہانگ کانگ کا امیر ترین آدمی،اپنی گھڑی ہر وقت تیس منٹ آ گے کیوں رکھتاہے؟وجہ ...
ہانگ کانگ کا امیر ترین آدمی،اپنی گھڑی ہر وقت تیس منٹ آ گے کیوں رکھتاہے؟وجہ ایسی کہ آپ بھی یہ عادت اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے

  

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) 28ارب ڈالر (تقریباً30کھرب روپے) کی دولت کے ساتھ لی کا شنگ نامی یہ 87سالہ شخص ہانگ کانگ کا امیر ترین آدمی ہے وہ اب بھی 500ڈالر (تقریباً 52ہزار روپے) کی گھڑی پہنتا ہے اور وقت کا بھی اس قدر پابند ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ بلومبرگ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”فرض کریں کہ میری یہ گھڑی لاکھوں ڈالرز کی ہو تو مجھے ہر وقت اس کا دھیان رکھنا پڑے گا۔ اب یہ چند سو ڈالرز کی ہے، میں اسے پہن کر گالف کھیلتا ہوں، پیراکی کرتا ہوں، ورزش کرتا ہوں اور مجھے اس کے گم ہونے کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔“ رپورٹ کے مطابق لی کاشنگ کی یہ گھڑی سورج کی شعاعوں سے چلتی ہے اور شنگ کے مطابق بہت اچھی کارکردگی کی حامل ہے۔لی کا شنگ نے رپورٹر کو اپنی وقت کی پابندی کے حوالے سے یہ بتا کر حیران کر دیا کہ وہ اپنی گھڑی پر ٹائم ہمیشہ 30منٹ آگے رکھتا ہے تاکہ وہ کسی بھی جگہ وقت پر پہنچ سکے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں اگر کوئی اپوائنٹمنٹ بھول بھی جاﺅں تو گھڑی آدھ گھنٹہ آگے ہونے کی وجہ سے وقت پر اس جگہ پر پہنچ جاتا ہوں۔“اس کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ اہم ترین اپائٹمنٹ بھی مس نہیں کرتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -