شہریارخان کسی قسم کوئی تنخواہ وصول نہیں کرتے،ترجمان پی سی بی

شہریارخان کسی قسم کوئی تنخواہ وصول نہیں کرتے،ترجمان پی سی بی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان پی سی بی سے کسی قسم کی تنخواہ نہیں لیتے اور آئی سی سی کے انگلینڈ میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران ان کے اخراجات آئی سی سی برداشت کررہا ہے ۔ترجمان رضاراشد نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں پاکستان اے اور ویمن ٹیم سے ملاقات بھی شامل ہے اور چیئرمین کو آفیشل کام کے لئے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے اور یہ کہنا غلط ہے کہ پی سی بی ان کے تمام دورہ انگلینڈ کے اخراجات برداشت کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی کے دورہ انگلینڈ کے دوران ان کو کوئی گاڑی یا رہائش گاہ مہیا نہیں کی گئی بلکہ وہ ٹیکسی پر سفر کررہے ہیں اور اپنی رہائش گا ہ کا انہوں نے خود بندوبست کیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -