قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی ہیڈ کوچ کی صلاحیتوں سے متاثر

قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی ہیڈ کوچ کی صلاحیتوں سے متاثر

  

لندن(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی صلاحیتوں کے معترف نکلے ،ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی مثالی ہے جس سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں ٹانٹن میں موجود ہے جہاں ٹھنڈے موسم میں کھلاڑی سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی ہیڈ کوچ کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں انتخاب عالم نے کوچز کی محنت کو سراہا اور کہا کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے درمیان ہم آہنگی مثالی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو اہم ہتھیارہوں گے ،اور یہ بھی کہا اگر میچ میں دھوپ نکلی تو یاسر شاہ خطرناک ثابت ہوں گے۔واضح رہے کہ انتخاب عالم کا کہنا تھا قومی ٹیم کو 10 روز پہلے انگلینڈ لانے کا مقصد انگلش کنڈیشنز کو سمجھنا تھا،انگلینڈ کے خلاف سیریز دلچسپ ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -