انٹراکیڈمیز رمضان فٹبال ٹورنامنٹ،فائنل کل کھیلاجائے گا

انٹراکیڈمیز رمضان فٹبال ٹورنامنٹ،فائنل کل کھیلاجائے گا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹر اکیڈمیز رمضان المبارک فٹسال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رونی نے ٹیوز کو ایک نہایت ہی سخت مقابلے کے بعد1-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں بابیٹو نے رونالڈو کو پلنٹی کک پر 3-4 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مقررہ وقت پر کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کرسکی۔فانئل میچ کل کھیلا جائیں گے۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ان میچوں کو بچوں کے والدین کی ایک بہت بڑی تعداد نے دیکھا دونوں ٹیموں کے کھیل کو بے حد سراہا۔ والدین نے خواہش کی ہے کہا کہ ایم ۔ ٹی۔ ایف کے صدر میاں رضوان علی کو مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹ کراواتے رہنا چاہے۔ والدین نے میان رضوان علی کی کاوشونں کی بھی بڑی تعریف کی اور کہا کہ ایم۔ٹی۔ایف بڑے ہونہار فٹبال کھلاڑی مستقبل میں پیدا کرے گا۔۔ میاں رضوان علی صدر ایم۔ٹی۔ایف ۔اے نے کہا کہ فانئل میچوں کودیکھنے بچوں کے والدین کی ایک کثیر تعداد گراؤنڈ میں�آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -