آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی،پاکستان پوزیشن بہترنہ کرسکا

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی،پاکستان پوزیشن بہترنہ کرسکا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔نئی رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے،جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ پانچویں،سری لنکا چھٹے،بنگلہ دیش ساتویں ،ویسٹ انڈیزآٹھویں،پاکستان نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی بیس بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں، اے بی ڈویلیئر پہلے، ہاشم آملہ دوسرے اورویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بولنگ رینکنگ میں سنیل نارائن پہلے ٹرینٹ بولٹ دوسرے شکیب الحسن تیسرے اور پاکستانی محمد عرفان دسویں نمبر پر موجودہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -