ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاکیر یبئن پریمیر لیگ کے شیڈول سے تصادم

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاکیر یبئن پریمیر لیگ کے شیڈول سے ...

  

پورٹ آف سپین(آئی این پی)رواں ماہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کوکیر یبئن پریمیر لیگ کے شیڈول سے تصادم کی صورت میں بڑا چیلنج درپیش ہے،یہ پہلا موقع ہے جب سی پی ایل کے دوران ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ہوم ٹیسٹ سیریز بھی کھیلنے میں مصروف ہونگے ۔رواں ماہ سے بھارتی ٹیم کیریبیئن سائیڈ کے ساتھ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے والے ہیں جس کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا اور 22 اگست تک جاری رہے گی جبکہ سی پی ایل کا فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا، اس طرح لیگ کا آخری حصہ پہلے اور دوسرے ٹیسٹ سے متصادم رہے گا۔یہ صورتحال کم سے کم کیر یبئن کرکٹ کے لئے اچھی نہیں ہے جہاں پہلے ہی نوجوان کرکٹرز نقدآور ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ کے دلدادہ ہیں جنہیں ٹیسٹ کرکٹ سے لگا نہیں ہے اور مقامی شائقین کا مزاج بھی زیادہ مختلف نہیں ۔ویسٹ انڈین شائقین میلوں ٹھیلوں کے زیادہ شوقین ہیں اس لیے ان کے قدم سی پی ایل میچز کے لئے ہی اٹھ سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -